سول ہسپتال میں مفت ادویات فراہم ،قلت نہیں ہونے دینگے :ایم ایس ڈاکٹر امتیاز

سول ہسپتال میں مفت ادویات فراہم ،قلت  نہیں ہونے دینگے :ایم ایس ڈاکٹر امتیاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز احمد نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں آنیوالے ہر مریض کو بہتر علاج کی فراہمی ہماری پہلی ذمہ داری ہے۔

 مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں،ایمرجنسی،او پی ڈی اور وارڈز میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ،ہسپتال میں ادویات کی کمی نہیں ہونے دی جائیگی،تمام ضروری ادویات کا سٹاک موجود ہے۔ اور ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں کیلئے ادویات کی کوئی قلت نہیں ، صحافیوں اور فیملیز کو علاج معالجہ کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں