الائیڈ سکول مین کیمپس کے حفاظ طلبہ وطالبات کی دستار بندی و چادر پوشی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الائیڈ سکول مین کیمپس وزیرآباد کے شعبہ حفظ میں پروقار تقریب دستار فضیلت ودوپٹہ پوشی منعقد کی گئی جس میں حفاظ طلبا و طالبات کی دستار بندی و چادر پوشی کی گئی۔
اس سال 15طلبا اور 5طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت چودھری محمد یوسف اور ڈائریکٹر عرفان یوسف تھے ۔شعبہ حفظ کے ناظم وانچارج مولانا عطا الرحمن تونسوی ،کنٹرولر امتحانات حسنہ ذوالفقار، پرنسپل میڈم افشین نے بچوں میں اسناد و انعامات تقسیم کئے ۔