سائوتھ افریقہ میں علی پور چٹھہ کا نوجوان دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گیا
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )سائوتھ افریقہ میں 14 سال سے روز گار کیلئے مقیم نوجوان دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گیا ۔
علی پورچٹھہ کے محلہ درس القرآن کے رہائشی 32سالہ اویس علی کے ساتھیوں کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گیا تاہم اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعدازاں اویس کا قریبی دوست دبئی سے سا ئو تھ افریقہ پہنچا اور ضروری قانونی و سفری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو وطن منتقل کیا ،مرحوم علی پورچٹھہ کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔