نوکھر3:نوجوانوں کی اسلحہ کے زور پر لڑکے سے بد فعلی
نوکھر (نامہ نگار )تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ نوکھر میں 3نوجوانوں نے گن پو ائنٹ پر 14سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
بتایا گیا ہے کہ نوکھر کے رہائشی عنصر شاہ کے بیٹے کو یوسف سیکھو، ابوبکر مغل ،عمیر مغل اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل پر بٹھا کر عمر چک نہر کی طرف کھیتوں میں لے گئے جہاں بدفعلی کا نشانہ بنا یا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزموں کی گرفتاری تاحال نہ ہوسکی جس پر ورثا سراپا احتجاج ہیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ اگر ملزموں کی گرفتاری عمل نہیں نہیں لائی گئی تو احتجاج کریں گے ،دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔