ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی مشقیں

ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز  میں نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی مشقیں

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ممکنہ سیلابی صورتحا ل سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) گوجرانوالہ نے ریسکیو سٹیشن پنڈی بائی پاس پر پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد مہمان خصوصی تھے ۔

 اس موقع پر ریسکیو 1122، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک، پی ڈی ایم اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسر وں کے علاوہ ریسکیو افسروں، اہلکاروں اور رضاکاربڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ڈی سی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں