سیالکوٹ چیمبر کے وفد کا سنٹرل ریسکیو 1122سٹیشن کچہری روڈکا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیمبر آف کامرس صدر سید احتشام مظہر کا وفد کے ہمراہ سنٹرل ریسکیو 1122سٹیشن کچہری روڈکا دورہ۔
ریسکیورز کے چاق و چوبند دستہ نے صدر چیمبر کو سلامی دی ،بعدازاں ڈی ای او نے صدر چیمبر اور وفد کو ریسکیو سٹیشن کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہونیوالے آلات کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو فائر وہیکل، ایمبولینس، واٹر ایمرجنسی اور فلڈ ریسپانس سٹورز کا بھی معائنہ کرایا گیا۔صدر چیمبر سید احتشام مظہر نے خطاب میں ریسکیورز کو یقین دہانی کر ئی کہ سیالکوٹ چیمبر اور بزنس کمیونٹی ہر ممکن تعاون کریگی ۔