ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات/چیئرمین جناح پبلک اسکول نورالعین کی زیر صدارت جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پرنسپل جناح پبلک سکول نوید انجم نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پری جونیئر اور جونیئر سیکشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے ۔مزید برآں ٹرانسپورٹ، کینٹین اور بک شاپ کے کنٹریکٹس کو دوبارہ اشتہار دیا جائیگا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سکول کے مالی امور کیلئے علیحدہ اکاؤنٹس کھولے جائینگے اور طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر فیس میں رعایت دی جائیگی۔