عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی ترجیح:کمشنر
ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائیگا:اجلاس سے خطاب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے نئے کمشنر محمد علی نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا ،اے سی ریونیو محمد فرقان ،اے سی جی محمد عامر ، ڈائریکثر ڈویلپمنٹ محمد عبدالر ئو ف، پی ایس او ٹو کمشنر محمد ندیم بٹ،لا آفیسر قرۃ العین،سی او کارپوریشن قیصر امین سمیت دیگر افسر وں نے استقبال کیا ۔ کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہوگی۔گوجرانوالہ ڈویژن کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ٹیم کیساتھ مل کر گوجرانوالہ ڈویژن میں گورننس کے معیار کو بہتر بنائینگے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔