رول ہیلتھ سینٹر ملکہ بنیادی سہولیات سے محروم،شہری امراض کی تشخیص کیلئے دربدر

رول ہیلتھ سینٹر ملکہ بنیادی سہولیات سے محروم،شہری امراض کی تشخیص  کیلئے  دربدر

ڈیجیٹل ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ ، ای سی جی مشین نہ ہونے سے مریض ٹیسٹوں کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور‘رات کے وقت ایمر جنسی میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات نہ ہونے سے مشکلات

 گلیانہ(نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ بنیادی سہولیات سے محروم، مریض مشکلات کا شکار ہو گئے ، ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ ، ای سی جی مشین اور ڈینٹل سرجن کی عدم دستیابی سے مریض دربدر ہونے لگے ۔ معمولی ٹیسٹ اور تشخیص کیلئے بھی مریض دیگر شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں،خصوصاً رات کے وقت ایمرجنسی میں بروقت سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں فوری طور پر ضروری مشینری فراہم کی جائے اور ڈینٹل سرجن سمیت دیگر طبی عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ 2 روز قبل سی ای او ہیلتھ نے سنٹر کا دورہ بھی کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد سب اوکے کی رپورٹ دے کر روانہ ہو گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور ہسپتال کے مسائل بدستور حل طلب ہیں ،وزیر اعلیٰ نو ٹس لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں