دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر جلد خوشخبری دی جائیگی:ہادی بوسال
ملکوال(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اختر عباس بوسال کے بیٹے ہادی بوسال کی پریس کلب ملکوال آمد ،چیئرمین نسیم اکمل خان، سابق صدر عدنان محمود چودھری، رانا نعیم، چودھری زبیر احمد سے ملاقات کی ۔
ہادی بوسال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت سے علاقائی مسائل اجاگر ہوتے ہیں ،سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،بوسال فیملی نے ہمیشہ مثبت صحافت کرنیوالوں کو عزت دی اور ان کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے کوشش جاری ہے اور جلد اس حوالے سے ملکوال کے عوام کو خوشخبری دی جائیگی۔