کمشنر کا چیلیانوالہ میں زیر تعمیر ڈی پی ایس سکول کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے چیلیانوالہ میں زیر تعمیر ڈی پی ایس سکول کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہا الدین عدیل حیدر سمیت متعلقہ محکموں کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔
کمشنر نے ترقیاتی کاموں کے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کو منصوبے کی موجودہ پیشرفت، مختلف تعمیراتی مراحل، معیارِ تعمیر، دستیاب و مجوزہ سہولیات، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔