حافظ آباد:اغوا کے بعد طالبہ سے زیادتی ، مرکزی ملزم گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )پولیس نے 13سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جلالپور کی رہائشی13سالہ (س)سکول جارہی تھی کہ دونامعلوم افراد موٹرسائیکل پر اغوا کرکے حویلی میں لے گئے جہاں پہلے سے ملزم شہزاد موجود تھا جس نے طالبہ سے زیادتی کی جبکہ دونامعلوم افرادباہر پہرہ دیتے رہے ، پولیس نے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتارکرلیا۔