اے سی گجراات عبدالقدیر کا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کیساتھ اجلاس
گجرات (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کیساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، مقررہ پیمائش اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انتظامیہ کی ہدایت پر مکمل عمل کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلرز کے مسائل اور تحفظات سنے اور متعلقہ امور کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔