فوٹو جر نلسٹس ایسوسی ایس کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) فوٹو جر نلسٹس ایسوسی ایس کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری جمخانہ کلب میں ہو ئی ،
سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے نو منتخب عہد یداروں صدر نذیر احمد مغل،جنرل سیکرٹری آصف ریاض،سینئر نائب صدر علی سکندر سے حلف لیا ۔نومنتخب صدر نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس کے مسائل کے حل،پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہوگی۔