ڈسکہ:معرکہ حق کو ایک سال مکمل فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشا نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،معرکہ حق بنیان مرصوص کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے شروع ہوکر اسسٹنٹ کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ۔