وزیرآباد اور نواح میں جدید سیف سٹی کیمرے نصب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتِ پنجاب کے احکامات پر پنجاب پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی زیر نگرانی شہر وزیرآباد اور نواح میں جدید سیف سٹی کیمرے نصب کر د ئیے گئے ۔
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ کیمرے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔