غیر دوامی نہروں کی بھل صفائی شروع 20 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت
تتلے عالی(نامہ نگار )غیر دوامی نہروں کی بھل صفائی شروع ہو گئی ۔
غیر دوامی نہروں کو گزشتہ سال15اکتوبر کو بند کرکے 15اپریل کو چلانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن حکومتی ہدایت پر گوجرانوالہ شیخوپورہ ریجن کی غیر دوامی نہروں کی بھل صفائی کا آغاز ہونے پر مذکورہ نہروں،راجباہوں،مائنرز کو پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی۔حکومت نے بھل صفائی20مئی تک مکمل کرکے نہروں کو چالو کرنے کی ہدایت کی ہے ۔