گجرات :الائیڈ سکول محمڈن کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات
گجرات(سٹی رپورٹر )الائیڈ سکول محمڈن کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو ئی ، مہمان خصوصی علی ابرار جوڑا’خواجہ فواد محمداور محمد زاہد بھٹی تھے ،
ڈائریکٹرز محمڈن کیمپس طیب یعقوب بٹ’محمد فاروق’ یعقوب بٹ’محمد موسیٰ ’پرنسپل شہزاد ذوالفقار’شاہد ندیم نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں۔ملی نغموں’فلسطینی بچوں سے اظہار ہمدردی کے ٹیبلوز پیش کرکے طلبا و طالبات نے حاضرین کے دل موہ لئے ۔