محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاکانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ ڈویژن میں کانسٹیبل کی13سیٹوں پر بھرتی کی جائیگی:ڈائریکٹر ثوبیہ مالک
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گوجرانوالہ ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پنجاب میں 198کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جس میں 84خواتین کانسٹیبل کا کوٹہ بھی شامل ہے ،بھرتی کیلئے فارم متعلقہ ڈویژن میں جمع کر ائے جائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے کاغذات وصولی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ،پنجاب میں 198کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جس میں 84سیٹیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں جبکہ 5اقلیتی کوٹہ ہے ۔گوجرانوالہ ڈویژن میں کانسٹیبل کی13سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی جس میں5گوجرانوالہ ضلع کی ہیں جن میں خواتین کی4سیٹیں ہیں جبکہ ایک اوپن میرٹ پر بھرتی ہوگی،سیالکوٹ میں 3 سیٹیں ہیں جن پرخواتین بھرتی کی جائیں گی جبکہ نارووال میں5سیٹیں ہین جن میں 4 اوپن میرٹ جبکہ ایک خاتون کی سیٹ پر بھرتی کی جائیگی ۔بھرتی کیلئے درخواست جمع کر انے کی آخری تاریخ 11مئی ہے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 13 سیٹیں ہیں ، تمام بھرتی میرٹ پر ہو گی۔