مخالفین پر مقدمہ کیلئے رشتہ دار کو قتل کرانے والے گرفتار

مخالفین پر مقدمہ کیلئے رشتہ دار کو قتل کرانے والے گرفتار

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید سزا یافتہ حسن نے شوٹر کے ذریعے طاہر کو قتل کروایا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر پولیس کے علاقہ میں 10 روز قبل 19 سالہ طاہر رضا کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، 4سال قبل سندرانہ سیدہ میں لڑائی جھگڑا کے دوران حسن شاہ گروپ نے شبیر حسین شاہ کو قتل کر دیا تھا ، مرکزی ملزم حسن شاہ کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شہزادی نجف نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی ،اس دوران ملزم صلح کیلئے مدعی پارٹی پر دباؤ ڈالتے رہے ، 17 روز قبل ملزم حسن شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں ایک شوٹر سے ملاقات کی اور مدعی پارٹی کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کیلئے قریبی رشتہ دار طاہر رضا کو قتل کر ادیا اور مدعی مقدمہ ثقلین شبیر اور اس کے 3بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 700/26 تھانہ صدر سیالکوٹ درج کر ا دی، پولیس نے چاروں بھائیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او ڈاکٹر عادل باجوہ کی سربراہی میں ٹیموں نے ملزم گرفتار کر لئے ، پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ 700/26 تھانہ صدر غلام عباس و دیگر ملزم زبیر شاہ، اسد شاہ ،زین شاہ ہی 19 سالہ طاہر رضا کے قاتل نکلے دوران تفتیش انہوں نے جرم کا اقرار کر لیا ، دیگر ملزموں زبیر شاہ، سجاد شاہ، غلام عباس، نذر شاہ اور شریف شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں