منڈی بہائوالدین:مضر صحت کھویا تیار کرنیوالے 2 یو نٹ سیل

 منڈی بہائوالدین:مضر صحت کھویا  تیار کرنیوالے 2 یو نٹ سیل

منڈی بہائوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہا ئو الدین کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع کے مختلف کھویا یونٹس کو چیک کیا اور موقع پر ہی کھوئے کے نمونہ جات لے کر ٹیسٹ کیلئے لاہور لیبارٹری بھجوائے ۔

سیمپلز رپورٹ کے مطابق 2 کھویا یونٹس کے نمونہ جات غیر معیاری ، ملاوٹ شدہ اور مضر صحت پائے گئے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک تھے ، دونوں یونٹس کو سیل کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں