میٹرو پراجیکٹ :بجلی ،گیس کی تنصیبات ہٹانے کی ہدایت

میٹرو پراجیکٹ :بجلی ،گیس کی تنصیبات ہٹانے کی ہدایت

کمشنر کو بجلی، گیس، واٹر سپلائی، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی پر بریفنگ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کیمپ آفس میں مجوزہ میٹرو پراجیکٹ پر ااششفٹنگ آف یوٹیلیٹیز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں متعلقہ محکموں نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالر ئوف ،پی ایس او کمشنر ندیم بٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ۔اجلاس کے دوران کمشنر کو بجلی، گیس، واٹر سپلائی، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی سے متعلق پیش رفت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ محمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کو فروغ دیں اور یوٹیلیٹیز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنائیں تاکہ میٹرو پراجیکٹ کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام مراحل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہر کی بہتری کیلئے ناگزیر ہیں اور ان میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں