وزیرآباد :موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صلاح الدین اوور ہیڈ برج کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کی شناخت شہزاد احمد کے نام سے ہوئی جو گلی آرائیاں وزیرآباد کے رہائشی تھے ۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی طور پر کمزور تھے ۔ حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شہری کے اہلخانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔