ڈسکہ :گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ

ڈسکہ :گندم کی باقیات کو آگ  لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اور گرد و نواح میں گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ،لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

 علاقہ بھر میں گندم کی کٹائی زوروں پر ہے اور روزانہ ہزاروں ایکڑ رقبہ سے گندم کی کٹائی کی جارہی ہے ، کھیت میں گندم کاٹنے کے بعد کسان باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کو سانس اور گلے کی بیماری لاحق ہونا شروع ہوگئی ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی باقیات کو آگ لگانے والے کا شتکاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں