تتلے عالی میں ریڑھی بازار دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ریڑھی بازار دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔
تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تتلے عالی کی مرکزی انجمن تاجراں کی سفارش پرنوشہرہ ورکاں روڈقبرستان کے قریب ریڑھی بازار قائم کیاتھا لیکن ریڑھیاں بازار کے بجائے مین چوک تتلے عالی،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،کامونکی روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ پرتجاوزات قائم کر لی گئی تھیں جس کے باعث ایک سال سے ریڑھی بازار غیر فعال دکھائی دیتا رہا، پیرا فورس نے ریڑھی بازار کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔