پھلورہ میں تہرے قتل کی واردات کے بعد خوف وہراس
لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،ملزم مدثر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ کی حدود ڈگری ہریاں میں تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،ملزم فرار، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ وڈگری ہریاں میں گھریلو تنازع پر مدثر نے 26سالہ بیوی صبا ، 50ساہ سال فہمیدہ بی بی اور 23سالہ سالے سفیان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزم مدثر واردات کے بعد موقع سے فرارہوگیا ۔مقامی افراد کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی اور سسرال والوں اکثر جھگڑا رہتاتھا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیا ۔تھانہ پھلورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہ ہوسکا۔