نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزم فرار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروش کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزم فرار ہو گیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحید احمد انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے چک ورکاں میں منشیات فروش عامر بشیر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی اوٹ لے کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں جبکہ ملزم مکئی کے کھیتوں کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گیا بعد ازاں پولیس نے ملزم کے ڈیرے کی تلاشی لی تو وہاں سے 1220 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم عامر بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔