گیس سلنڈر دھماکہ ،آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر
2کمرے اور دیواریں زمین بوس، ریسکیو ٹیموں نے کارروائیاں کرکے آگ پر قابو پالیا
پاکپتن(نمائندہ دنیا،سٹی رپور ٹر ) پاکپتن میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، اور آگ لگ گئی، 2کمرے اور دیواریں زمین بوس ہو گئے ، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ چوک مرلے میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے باعث لگنے والی آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔