سیاسی و معاشی استحکام جعلی حکمرانوں کی ترجیح نہیں :نا صر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لیے آنے معززین ارشد ورک ، شہباز حسین چیمہ ، ارشد باجوہ، صابر شبیر چیمہ ،فلک شیر چیمہ و دیگران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
فارم 47کی پیداوار مسلط شدہ جعلی حکمران جماعت کی ترجیح سیاسی و معاشی استحکام نہیں بلکہ وہ جعلی اقتدار کو طول اور تحفظ دینے میں دن رات مصروف ہیں، آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کر رہے ہیں ٹیکسوں کی بھرمار سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مزدوروں کا معاشی قتل ہورہا ہے جبکہ حکمران جماعت عیاشیوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ با نی پی ٹی آ ئی کی جمہوری جدوجہد کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔