افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا :کلیم اللہ باری
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )صدر حفیظ تائب پریس کلب کلیم اللہ خاں باری نے کہا ہے افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب احمد نگر معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا صحافی براداری شہدا کی قربانیوں کو قلم کے ذریعے اجاگر کرے ۔ اس موقع پرچیئرمین پریس کلب عارف ناز وریا،نعیم جندران،ثاقب نثار،حکیم حفیظ اللہ منہاس،تصدق جعفری،رانا قیصر امین نے بھی خطاب کیا ۔