علی پور روڈ پر کالج ، سکول کے سامنے سیوریج کیلئے کھدائی سے طالبات کو مشکلات
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )علی پورروڈ پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن سکول کے سامنے سیوریج کے گہرے گڑھوں کے با عث طالبات کے سروں پر خطرات منڈلانے لگے۔۔۔
سیوریج کی پائپ لائنیں بچھانے کے لئے دونوں بڑے تعلیمی اداروں کے سامنے کنواں نماگہرے گڑھوں کی کھدائی نے ہزاروں طالبات کو پریشان کرکے رکھ دیا جبکہ کالج اور سکول میں آنے جانے کیلئے طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ طالبات اور والدین نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پورروڈ پر سیوریج کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے طالبات کو پریشانی سے بچایا جائے ۔