بھارت کیخلاف کا میابی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے :پیر دائود رضوی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام بنیان مرصوص کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ مکار و عیار ازلی دشمن بھارت پر پاکستان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے۔۔۔
جس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے مقدس حروف اور رسول پاک کے مبارک عمل کی نسبت و برکت سے ہمیں اپنے سے پانچ گناہ بڑے دشمن پر برتری حاصل ہوئی جس سے دنیا حیران اور دشمن پریشان ہے ۔اس سے یہ بھی سبق ملا کہ خدا و رسول کے احکامات و فرمودات پر عمل کرکے ہی ہم دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔