اے سی کھاریاں کی زیر صدارت عید پر انتظامات بارے اجلاس

اے سی کھاریاں کی زیر صدارت  عید پر انتظامات بارے اجلاس

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شہیر گوندل نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے تحصیل منیجر ایس پی اے اور پی ایم آرار کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی گئی کہ اس ہفتے اے ایم اوز اور سپروائزرز کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے تاکہ انہیں عیدالاضحیٰ کے دوران اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہی دی جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں