نوشہرہ ورکاں:بارش میں چھت گر گئی ، لڑکا جاں بحق ،5زخمی

نوشہرہ ورکاں:بارش میں چھت گر گئی ، لڑکا جاں بحق ،5زخمی

خان مسلمان میں چھت پر سولر پلیٹس کو پکڑ کر کھڑا تصور نا می شخص پلیٹوں سمیت گر گیا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا)شدید آندھی اور بارش ،چھت گرنے سے لڑکا جاں بحق ، 5 افراد زخمی ہو گئے ، موضع کرلکے میں مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق جبکہ گھر کے دو افراد زخمی ہو گئے درخت زمین بوس ہو گئے اور چھتوں سے سولر پلیٹس اڑ گئیں۔ خان مسلمان میں چھت پر سولر پلیٹس کو پکڑ کر کھڑا شخص تصور پلیٹوں سمیت چھت سے نیچے گر گیا جبکہ ڈیرہ گجراں پر چھت گرنے سے دو نو عمر بہن بھائی زخمی ہو گئے ، نوشہرہ ورکاں سمیت تمام فیڈروں پر بجلی کا نظام معطل رھاریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے مطابق شدید طوفان کے باعث موضع کرلکے میں ہمسایہ مکان کی اونچی چھت کی کمزور دیوار کا حصہ متاثرہ گھر کی چھت پر آ گرا۔

حادثے کے وقت محمد فیاض کے دونوں بچے کمرے میں موجود تھے جبکہ گھر کے دیگر افراد جانوروں کو دیکھنے کیلئے باہر گئے ہوئے تھے چھت گرنے کے بعد محمد فیاض اپنے بچوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے اندر داخل ہوا تو وہ خود بھی زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق 8سالہ احمد ولد محمد فیاض سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں45سالہ محمد فیاض اور15سالہ فلک شیر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں