سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا دورہ تحصیل ہسپتال نوشہرہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب، سینئر سٹاف ممبران عبدالشکور چیمہ اور محمد جمشید کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔۔۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور انڈور وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔