افواج پاکستان پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں:شاہد عثمان ابراہیم

افواج پاکستان پوری قوم کیلئے فخر  کا باعث ہیں:شاہد عثمان ابراہیم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں ،معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا نہایت پیشہ ورانہ مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے فیصل کالونی مکی روڈ کھیالی میں چودھری جمیل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جس میں افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ اس موقع پر رشید چیمہ ،مہر کرامت،چودھری تنویر ،جہانگیر،انشا شاہد بٹ،اعجاز بٹ سمیت سینکڑوں مسلم لیگی کارکن موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں