سرفراز احمد مغل پریس کلب لدھیوالہ وڑائچ کے چوتھی بار چیئرمین منتخب
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )پریس کلب لدھیوالہ وڑائچ کے انتخابات میں روزنامہ دنیا کے رپورٹر سرفراز احمد مغل چوتھی بار چیئرمین منتخب ہو گئے، صدر چودھری ضمیر حسین اور جنرل سیکرٹری امانت بشیر بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
اس موقع پر نومنتخب عہدے داروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پریس کلب لدھیوالہ وڑائچ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافی برادری کے وقار میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے عوام کی آواز بنیں گے ۔