سمبڑیال میں ملاوٹ شدہ اشیائے خور ونوش کی فروخت

سمبڑیال میں ملاوٹ شدہ اشیائے خور ونوش کی فروخت

فوڈ اتھارٹی عملہ کی طرف سے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے ، مافیاز کو کھلی چھٹی

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )عید سے قبل سمبڑیال اورگر دو نواح میں مضر صحت ملاوٹ شدہ اشیائے خور ونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، فوڈ اتھا رٹی تماشائی بن گئی ، بڑے ہوٹلوں میں بھی باسی گوشت استعمال شدہ غیر معیاری مصالحہ جات اور تیل، گندے ماحول تیار کردہ کھانوں سے بھی بیماریاں پھیلنے لگیں، فوڈ اتھارٹی عملہ کی طرف سے چھوٹے دکانداروں، ریڑھی والوں کو تنگ کرنا آئے روز معمول، ملاوٹ خور مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی، عوامی سماجی حلقوں، سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ضلعی فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے سرکاری بجٹ کھانے والے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی عملاً کار کردگی زیرو ہو چکی ہے فوڈ اتھارٹی ضلع سیالکوٹ کے نااہل سہل پسند ذمہ داران افسر اور عملے کی ناقص کارکردگی کے نتیجہ میں سمبڑیال شہر و گردو نواح کے مضافاتی علاقوں میں ملاوٹ خور مافیا نے ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش جس میں دودھ دہی، مصالحہ جات، مشروبات، کھانے پینے کی اشیائے ، فاسٹ فوڈ وغیرہ سر عام فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جبکہ بڑے فاسٹ فوڈ سنٹر زسمیت شہر سمبڑیال بالخصوص سمبڑیال موڑ کے قریب قائم بڑے ہوٹلوں میں باسی گوشت اور ناقص مصالحہ جات سے گندے کچن میں تیار کردہ مضر صحت کھانوں کی فروخت سے بھی شہری مختلف مہلک بیماریوں کا شکارہورہے ہیں ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں