منڈی بہاؤالدین:لیڈیز پارک میں مردوں کے ڈیرے

 منڈی بہاؤالدین:لیڈیز پارک میں مردوں کے ڈیرے

مرکزی گیٹ بند کرنے سے خواتین کو مشکلات ، داخلے کیلئے طویل چکر کاٹنے پر مجبورڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے باوجود معاملہ جوں کا توں، چیف آفیسر کی ضد آڑے آگئی

 منڈی بہاؤالدین (نمائندہ دنیا )لیڈیز پارک میں مردوں کے ڈیرے ، پارک کے مغربی مین گیٹ کو بند کر کے عقبی دروازہ کھول دیا گیا، سیر کیلئے آنے والی بزرگ خواتین کو لمبا چکر لگا کر پارک میں آنا پڑتا ہے ،ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے باوجود معاملہ جوں کا توں، چیف آفیسر کی ضد آڑے آگئی، متاثرہ خواتین نے کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ شہر کی باپردہ خواتین کی تفریح کیلئے لیڈیز پارک بنایا گیا تھا جس میں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا لیکن بدقسمتی اور بلدیہ کے حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے یہاں مردوں کا داخلہ نہیں روکا جا سکا جبکہ دوسری جانب لیڈیز پارک میں تعینات چوکیدار بجائے فرائض کی انجام دہی خواتین کے مردوں کے داخلے پر توجہ دلانے پر سیخ پا ہوجاتا ہے اور معاملہ خواتین کے ساتھ نامناسبت اور بدتمیزی تک پہنچ جاتا ہے ، اسی طرح پارک کی مین آبادی محلہ گوڑھا کی جانب کھلنے والا گیٹ چیف آفیسر کی ایما پر بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے بزرگ خواتین کو لمبا چکر لگا کر پارک میں آنا پڑتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی توجہ اس معاملہ کی جانب مبذول کر ائی گئی لیکن چیف آفیسر کی ضد آڑے آگئی، متاثرہ خواتین نے کمشنر گوجرانوالہ سے معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور لیڈیز پارک کے مرکزی دروازے کو اوپن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں