لالہ موسیٰ میں عیدقرباں کیلئے منڈی مویشیاں قائم
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )عیدقرباں کیلئے منڈی مویشیاں قائم کردی گئی ،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے زیر انتظام ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد شیر گوندل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر کی ہدایت پر۔۔۔
تجاوزات انسپکٹر علی نادر چودھری کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ نور کمپلیکس منڈی مویشیاں لگانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،منڈی مویشیاں میں بیوپاریوں کیلئے مال مویشیوں کے باندھنے اور کھانے ،پینے اور سکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔