کامونکے :آندھی کے دوران دھماکوں کی آوازیں ، شہری خوفزدہ

کامونکے :آندھی کے دوران دھماکوں کی آوازیں ، شہری خوفزدہ

شدید بارش کے باعث شہر بھر کی بجلی معطل،گرڈ سٹیشن میں گاڑی پر درخت آگرا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )اتوار کی رات آنے والی تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے شہر میں تباہی مچا دی، ریڑھی بازار میں کئی کھوکھے تیز ہواؤں کے باعث ہوا میں اُڑ گئے جبکہ بارہ تیز دھماکوں جیسی آوازوں سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا رہے ۔ شدید بارش کے باعث شہر بھر کی بجلی معطل ہو گئی اور متعدد علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔ گلیوں، بازاروں اور سروس روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر آندھی کے باعث گرڈ سٹیشن کامونکے میں کھڑی گاڑی پر درخت گر گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تیز ہواؤں کے باعث متعدد سائن بورڈز اور عارضی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ، تاہم بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں