امام بارگاہ حسینیہ بوسال مصور میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) تھانہ گوجرہ کے علاقہ بوسال مصور میں واقع امام بارگاہ حسینیہ میں دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی اداروں کی تیاری جانچنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 کنٹرول منڈی بہاؤالدین کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک دہشت گرد امام بارگاہ میں داخل ہو گیا ہے جس پر فوری طور پر سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ۔ نمائندہ سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور تھانہ گوجرہ پولیس معہ چوکی بوسال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرضی دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا۔