منڈی بہا ئوالدین:غیر معیاری اجزا ناقص صفائی ، سویٹس شاپ بند
منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہا ئوا لدین کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ست سرا کے مقام پر محبوب سویٹس شاپ کو اچانک چیک کیا۔۔۔
جہاں سویٹس میں غیر معیاری اور ناقابل شناخت اجزا یعنی رنگ کاٹ کا استعمال کیا گیا تھا، مٹھائیوں پر تیاری اور ایکسپائری کی تاریخ درج نہ تھی، پیکنگ میٹریل کی سٹوریج ناقص پائی گئی اسی طرح واشنگ ایریا میں صفائی کی حالت بھی غیر تسلی بخش تھی اور سگریٹ نوشی کے شواہد بھی پائے گئے جبکہ ٹیبل بھی ٹوٹی ہوئی تھی جس پر سویٹ شاپ کو بھا ری جرمانہ کر دیا گیا ۔