ڈپٹی کمشنر معرکہ حق ہاکی چیمپئن شپ باجوہ کلب نے جیت لی

ڈپٹی کمشنر معرکہ حق ہاکی چیمپئن شپ باجوہ کلب نے جیت لی

ڈی سی سیالکوٹ صبا اصغر اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے انعامات تقسیم کئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سپورٹس کمپلیکس کینٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے ڈپٹی کمشنر معرکہ حق ہاکی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں باجوہ ہاکی کلب نے گریز ہاکی کلب کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میچ میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام مہمانانِ خصوصی تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ رانا صفدر شبیر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ایوشہ عمار، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل، خاور انور خواجہ، ناصرملک ایڈووکیٹ، عبدالصمد سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی، گولڈ میڈلز اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا جبکہ رنر اپ کو 1 لاکھ روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ سیمی فائنل کھیلنے والی اجمل ہاکی کلب اور میونسپل پسرور ہاکی کلب کو 50،50 ہزار روپے انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں