ارض پاک کو ضرورت پر فوج کے شانہ بشانہ ہونگے :جواد پیرزادہ
ایم این اے بلال فارو ق تارڑ ، ادریس سپال ، تسنیم ناز،ڈاکٹر بسمہ الیاس کا بھی خطاب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معرکہ حق بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کے ہاتھوں ہندو بنئے کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی قیادت اور افواج پاکستان کی بہترین صلاحیتوں سے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ومرتبہ حاصل ہوا اور بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پرا قوم کا ہر فرد اپنی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ار ض پاک کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ، بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین جی ٹی روڈ میں معرکہ حق کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کے کوارڈی نیٹر محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،پرنسپل تسنیم ناز،ڈاکٹر بسمہ الیاس،مس خدیجہ ریاض،پیرا فورس انچارج کامران بھٹی،رانا محمد اعجاز،ہیڈ کلرک صفدر علی،سپرٹینڈنٹ محمد لطیف،صائمہ یونس،گلشن آراء،نعیمہ جمیل، آمنہ ڈارنے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر طلبا میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔پرنسپل تسنیم نازنے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کو کالج کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کالج مسائل کو فوری حل کرنے کا عندیہ دیا۔