ڈپٹی کمشنر کا ملکوال میں تجارتی مراکز شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ
ملکوال(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہریوں کو صاف ستھر اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے عزم کے تحت ملکوال مرکزی بازار کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بازار کے مختلف علاقوں، گلیوں، نالیوں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات، سیوریج سسٹم، نکاسی آب کی صورتحال اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیااور متعلقہ افسر وں و عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہری علاقوں کی بہتری، صفائی کے نظام کو مو ثر بنانے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔