گجرات:امن کمیٹی کی عید پر مذہبی ہم آہنگی کی یقین دہانی
صفائی، لائٹنگ اور شہری سہولیات کیلئے تمام ادارے متحرک رہیں گے :ڈی سی
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )عیدالاضحیٰ کے انتظامات، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر نورالعین اور ڈی پی او اختر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اے ڈی سی جی صبا سحر، اے سی عبدالقدیر زرکون، اے سی کھاریاں احمد شیر، ضلع بھر کے چیف آفیسرز، متعلقہ محکموں کے افسر وں ، علما کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبر ان نے شرکت کی۔ شرکا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی۔اجلاس میں امن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ عید سے قبل ستھرا پنجاب ٹیموں کی جانب سے شہریوں میں آلائشیں تلف کرنے کیلئے بائیو ڈی گریڈیبل بیگ تقسیم کیے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، لائٹنگ اور شہری سہولیات کیلئے تمام ادارے متحرک رہیں گے ۔ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مؤثر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔