گجرات:قربانوں کے جانوروں کیلئے سیل پوائنٹس قائم

گجرات:قربانوں کے جانوروں کیلئے سیل پوائنٹس قائم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس ، متعلقہ حکام کی شرکت

گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کیلئے مقرر کردہ مقامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی کے نمائندگان اور متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے مختلف مقامات کو باضابطہ طور پر سیل پوائنٹس قرار دیا گیا ہے۔

جن میں گجرات میں بھمبر روڈ ایئر سٹرپ، بولے بند جلالپور روڈ، شاہبازپور روڈ نزد لبیک چوک جلالپور جٹاں، سرگودھا روڈ کنجاہ نزد میجر شبیر شریف شہید ہسپتال، لالہ موسیٰ میں نور کمپلیکس جی ٹی روڈ، ڈنگہ میں حویلی غلام مصطفی بھٹی منڈی روڈ اور سرائے عالمگیر میں راجہ فاروق ٹاؤن نزد اپر جہلم کینال شامل ہیں۔مزید برآں کٹھالہ چناب گجرات اور کیٹل مارکیٹ جی ٹی روڈ کھاریاں سٹی کو بھی اضافی سیل پوائنٹس کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں