ٹی ایچ کیوہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض خوار ہونے لگے
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کاشعبہ ایمرجنسی مریضوں کاخوار کرنے لگا۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی بجائے خوار کررہے ہیں ۔
مریضوں کو چیک اپ کے بغیر ہی لاہور اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے ۔ جس سے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔