نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے :اویس گھمن، اشتیاق چیمہ

 نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں  گے :اویس گھمن، اشتیاق چیمہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب اویس گھمن اور زون کے امیر چوہدری اشتیاق چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے تعلیمی نظام تباہ ہوچکا ہے ۔

گرمی ، سردی اورکبھی کفایت شعاری کے بہانے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک کیارہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی طرف ڈرائیو ممبر شپ کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلاس میں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر کے یہ بات ثابت کرد ی ہے کہ وہ نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل کی مکمل حفاظت کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں